14 اکتوبر مفتی محمود کانفرنس کے لئے صوبہ بھر میں تیاریاں زور و شور جاری

صوبائی قائدین کا ملاکند، ہزارہ ڈویڑن وسطیٰ اور جنوبی اضلاع کا 20 روزہ دورہ مکمل

اتوار 26 ستمبر 2021 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمٰن صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ 14 اکتوبر کو پشاورمیں فقید المثال مفتی محمود کانفرنس ملک کے سیاسی افق پر نمایاں اثراتِ مرتب کریگی صوبہ بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام کانفرنس میں شرکت کرکے بین الاقوامی ایجنڈے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے دورے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اراکینِ عاملہ کے ہمراہ 28 اگست چترال،دیر ،ملاکنڈ شانگلہ سوات،بونیر،کوہستان تورغر بٹگرام، مانسہرہ ایبٹ آباد، ہری پور صوابی نوشہرہ مردان چارسدہ پشاور ڈیرہ ٹانک لکی مروت بنوں کرک کوہاٹ اور ھنگو کا20 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مفتی محمود مرکز پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام اپنے سو سالہ ماضی کی تاریخ اور اکابرین کی کاوشوں پر فخر کرتی ہے ماضی میں استعماری طاقتوں کے خلاف اکابرین نے معرکہ آرا جنگ لڑ کر حریت اور ازادی کی شمع روشن کی اور اج موجودہ قیادت مغربی قوتوں اور ان کے مسلط کردہ ایجنٹوں کے خلاف برسر پیکار ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت علمائ اسلام آیندہ بلدیاتی یا قومی انتخابات کے لئے تیار ہے حکومت اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہی ہے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر فارن فنڈنگ کیس دبانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو پشاورمیں فقید المثال مفتی محمود کانفرنس کی تیاری زور وشور سے جاری ہیں اضلاع کی سطع سے یونین کونسل نیبر ھڈ اور ویلج کونسل کی سطح تک کارکن جوش و خروش سے کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے جانفشانی کے ساتھ محنت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس یکم اکتوبر بروزِ جمعہ 3 بجے مفتی محمود مرکز پشاورمیں طلب کرلیا گیا جبکہ صوبائی جنرل کونسل کا دستوری اجلاس 2/3 اکتوبر کو پشاورمیں منعقد ہوگا اس اجلاس میں صوبہ بھر کے 1000 سے زائد ارکان جنرل کونسل شریک ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کی سیکورٹی کے لئے صوبائی سالار اسرارِ مروت اور معاونین سالاروں کو زمہ داری سونپ دی گئی 3000 سے زائد انصار الاسلام کے رضاکار کانفرنس کی سیکورٹی پر مامور ہونگے جبکہ کانفرنس سے قائد جمعیت سربراہ ہی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کرینگے