قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی مسلمانان پاکستان کبھی بھی قبول نہیں کریں گے ،شاہ عبد الحق

ناموس رسالت، تحفظ عقیدہ ختم نبوت ،اہل بیت و صحابہ کرام کی محبت ہمارے ایمان کا جز ہے ، علماء مشائخ کے اجلاس سے مولانا ابرار رحمانی ودیگر کا خطاب

اتوار 26 ستمبر 2021 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ قرآن و سنت کے خلاف کسی بھی قسم کی قانون سازی مسلمانان پاکستان کبھی بھی قبول نہیں کریں گے ۔اسلام قبول کرنے کیلئے عمر کی قطعاً کوئی حًد نہیں ۔مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے وال خود اسلام کے خلاف قانون سازی میں مصرو ف ہو جاتے ہیں ۔

اس طرح کے قوانین کا نفاذ مغربی آقائوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔انہوں نے جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام علماء مشائخ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس و جلسہ عید میلاد النبی کا انعقاد اور اس میں شرکت ہمار ادینی شعار ہے ،میلاد منانے والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت، تحفظ عقیدہ ختم نبوت ،اہل بیت و صحابہ کرام کی محبت ہمارے ایمان کا جز ہے ۔

نظریہ پاکستان کے خلاف سیکولر عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کرنا بھی از حد ضروری ہے ۔ایک سازش کے تحت دین دار طبقے کو سیاست سے دور کیا گیا تا کہ سیکولر و لبرل گروہ کی دکان داریاں چلتی رہیں ۔علما ء مشائخ نے ہر دور میں اپنے فرائض کو ذمہ داری کے ادا کیا ہے ۔علماء کی علمی بحث کو عوامی بحث بنانے سے بچنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلاف کے طریقے کو چھو ڑنے سے انتشار کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔

اجلاس میں مولانا ابرار رحمانی ،علامہ اکرم سعیدی،علامہ یونس شاکررضوی ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادر شیرازی،مفتی محمد میاں برکاتی نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں ڈاکٹر فرید الدین قادری،مولانا نذر محمد قادری،مفتی عبد الحق سیفی،مولانا رئیس قادری،مولانا کرام المصطفیٰ ،متفی عتیق قادری،سید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری ، مولانا الطاف قادری،مولانا نسیم احمد صدیقی ،صاحبزادہ اظہر شاہ ہمدانی ،ڈاکٹڑ وقاص ہاشمی،مولانا شوکت حسین سیالوی،قاری عاشق سعیدی،جاوید قادری،آفتاب نوری،پروفیسر رئیس ،عاطف حنیف بلو،سلیم عطاری ،علامہ لائق سعیدی، مولاناعثمان اختر،سلیم خان ترابی،نفیس قادری،مولانا عباس رضا الباروی،سلیم الدین راجپوت،سید کاشان منظر،شفیع رانا قادری ،محمد آصف قادری،شریف احمد خان،حافظ کاشف ،شہباز رضا ،شفیع نورانی و دیگر بھی موجود تھے۔