Live Updates

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے،راجہ سکندر خان

عالمی برادری تضادات کی پالیسیاں ترک کرکے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کی روشنی میں حل کرے،صدرگلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کشمیری عوام بھارت کے تمام تر ظلم وجبر کے باوجود آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیریوں کی یہ تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی،نیشنل پریس کلب میں کشمیر کانفرنس سے خطاب

پیر 27 ستمبر 2021 01:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے صدر راجہ سکندر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے لہذا عالمی برادری تضادات کی پالیسیاں ترک کرکے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کی روشنی میں حل کرے۔بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی آواز دبانا چاہتا ہے جس میں اسے کامیابی نہیں ہوگی۔

بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم مودی کے ہاتھ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں۔ کشمیری عوام بھارت کے تمام تر ظلم وجبر کے باوجود آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیریوں کی یہ تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماسنیٹر جزل رہٹاہرڈ عبدالقیوم۔ پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر ایم این اے ثوبیہ کمال صدر نوجوانان پاکستان عبداللہ گل پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ذوالفقار عباسی آسیہ چوہدری حریت راہنما عبدالحمید لون۔ کالا خان اور دیگر راہنماں نے بھی خطا ب کیا۔ راجہ سکندر خان نے کہا کہ کشمیریوں کے بس میں جو کچھ تھا اس سے بڑھ کر انہوں نے کیا ہے کشمیریوں کی منزل صرف اور صرف ازادی ہے وہ ازادی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سنیٹر رہٹاہرڈ عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر ہمارے لیے راہ متعین کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود کشمیر کا کیس لے کر اقوام متحدہ گیا تھا اور اقوام متحدہ نے قرار دیا تھا کہ کشمیری عوام کو استصواب رائے کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں لیکن بدقسمتی سے 74 برس کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع نہیں دیا گیا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرامد کروائے اور کشمیریوں کو حق خوارادیت دیا جائے جزل ریٹایئر عبدالقیوم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

بھارت کشمیر میں جینوا کنونشن کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہورہا ہے۔ لاکھوں کشمیری شہید ہورہے ہیں ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں ہزاروں خواتین بیوہ اور ہزاروں بچے یتیم ہوئے ہیں مگر اپنے آپ کو مہذب کہنے والے تمام ممالک اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں خاموش ہیں ان کے دوہرے معیارات ہیں۔

بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود آزادی کی تحریک پورے عزم سے جاری ہے دنیا کو دوہرے معیارات ختم کرنا ہوں گے برہان وانی شہید کی جدوجہد اور قربانیاں کشمیریوں کیلیے مشعل راہ ہیں قائد حریت سید علی گیلانی کی عظیم جدوجہد قربانی استقامت اور اپنے نظریے پر ڈٹ جانا قابل تحسین قدم ہے جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں انشا اللہ ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری اپنی منزل ازادی حاصل کرکے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دوہرے معیارات ختم کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اقدامات اٹھائے جزل ریٹایئر عبدالقیوم نے کہا کہ دنیا دوہری پالیسیاں لے کر چل رہی ہے مغربی میڈیا پر یہودیوں کا قبضہ ہے ہماری آواز دنیا تک درست انداز سے نہیں پہنچ رہی ہے ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مثالی بنانا ہوگا حریت قیادت متحد ہوکر آگے بڑھے تمام کشمیری گروپوں کو ان بورڈ لیا جاے پاکستان کے اندر اتحاد و یکجہتی چاہیے ایک مضبوط پاکستان ازادی کشمیر کا ضامن ہے پاکستان کمزور ہوگا تو کشمیر کی تحریک کمزور ہوگی عالمی سطح پر بہتر انداز سے سفارت کاری کرنا ہوگی جارحانہ انداز سے اپنے موقف کو دنیا تک پہنچانا ہے افغانستان میں امن کا قیام اور مثالی حکومت کا قیام وقت کی ضرورت ہے بھارت اس موقع پر سازش کررہا ہے بھارتی سازشیں ناکام بنانا ہوں گی وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں اچھی تقریر کی ہے لیکن صرف تقریر کافی نہیں اس کا فالو اپ ہونا چاہیے کچھ عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ملک کے اندر قومی یکجہتی کی ضرورت ہے بڑے مقاصد کیلیے ہمیں ایک ہونا ہوگا اور مل کر آگے بڑھنا ہوگا ملک ہے تو سیاست ہے اور سب کچھ ہے ملک میں اچھا نظام ہونا چاہیے عدل و انصاف ہونا چاہیے ہمیں صوبوں پارٹیوں سے بالاتر ہوکر ملکی یکجہتی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات