حضرت خواجہ احمد خانؒ المعروف حضور ثانی کاسالانہ عرس مبارک (آج) دربار عالیہ میر اشریف ضلع اٹک میں شروع ہوگا

پیر 27 ستمبر 2021 01:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) حضرت خواجہ احمد خان رحمتہ اللہ علیہ المعروف حضور ثانی کا93واں سالانہ عرس مبارک (آج) بروزپیر 27ستمبر 2021ء دربار عالیہ میراشریف ضلع اٹک میں شروع ہوگا، عرس مبارک انشاء اللہ19،20 اور21 صفرالمظفربمطابق 27،28 اور 29 ستمبر 2021ء بروز سوموار، منگل، بدھ کو آستانہ عالیہ میراشریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

عرس مبارک سے علماء کرام ومشائخ عظام خطاب فرمائیں گے۔ قرات، نعت ااورسماع کی محافل منعقد ہوں گی جبکہ خصوصی دعا ہوگی۔