Live Updates

کے سی ڈی زون کی سی پیک میں شمولیت پروزیراعظم عمران خان کی شاباش

ساحلی ترقیاتی زون کی سی پيک میں شموليت گیم چینجرہے۔ وزیراعظم عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 ستمبر 2021 11:33

کے سی ڈی زون کی سی پیک میں شمولیت پروزیراعظم عمران خان کی شاباش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر 2021ء) : وزیراعظم عمران خان نے کراچی ساحلی ترقیاتی زون کی سی پیک (پاک چین اقتصادی راہداری) میں شمولیت کو گیم چینجر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت پر وزارت بحری امور کو شاباش دیتے ہوئے کہا سی پیک میں شمولیت انقلابی قدم ہے،اس سے ماہی گیروں کے لیے بحری مسکن صاف ہوگا۔

20 ہزار سستے گھر تعمیر ہوں گے،سرمایہ کاروں کو مواقع میسر آئیں گے اور کراچی کا شمار ترقی یافتہ ساحلی شہروں میں ہونے لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو بين الاقوامی بندرگاہوں کے برابر ترقی ديں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں خرم محمود کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں یہ سن کرنہایت رنجیدہ ہوں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

حکومت اس منصوبے پر 250 ارب روپے خرچ کرے گی جو کہ 2023ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی میں سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی،یہ منصوبہ ڈھائی سو ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ،ریلوے ذرائع نے بتایاکہ منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ کراچی سرکلر ریلوے (کےسی آر) کا مکمل ٹریک ڈرگ روڈ اسٹیشن سے شروع ہوگا، جو گلستان جوہر سے ہوتا ہوا گلشن اقبال جائے گا۔

وہاں سے یہ یاسین آباد اور لیاقت آباد سے ہوتا ہوا ناظم آباد کی طرف مڑجائے گا۔ اس کے بعد ٹریک منگھوپیر اور سائٹ کی طرف جائے گا جبکہ اس سے قبل ٹریک بلدیہ، لیاری، مےویدر ٹاور، سٹی اسٹیشن اور آگے پی آئی ڈی سی اور کراچی کینٹ کی طرف جائے۔ کے سی آر پھر شارع فیصل کے متوازی چلے گا اور ڈریگ روڈ اسٹیشن پر چکر لگانے سے پہلے چنیسر گوٹھ، شہید ملت اور کارساز سے گزرے گا۔

اس کے علاوہ ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم عمران خان وفاق کے تحت کراچی میں منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے گورنرہاؤس میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کرینگے جبکہ وزیراعظم عمران خان سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی قیادت میں سیاستدانوں کے ایک وفد سے ملاقات کریں گے گورنر ہاؤس ہی میں بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات