پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 27 ستمبر 2021 14:32

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا گیا ، جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا وہ لون ونڈو کے مطابق دوسرے اسکواڈ میں جا سکتے ہیں،لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے قابل عمل ہوگا،لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز کل مشاورت کریں گے،چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی اس عمل کا جائزہ لیں گے۔