تھروبال کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس آئندہ ماہ شروع ہو گا

پیر 27 ستمبر 2021 14:32

تھروبال کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس آئندہ ماہ شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تھروبال کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس آئندہ ماہ 8 اکتوبر سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس 50 کے قریب سیٹیں رکھی گئی ہیں اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے افراد اپنی اپنی رجسٹریشن 5 اکتوبر سے قبل کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد شرکاء کو کورس کے نئے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اور کورس تین روز تک جاری رہے گا کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :