کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

پیر 27 ستمبر 2021 14:36

کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ، ’یونیورس باس‘ سے مشہور کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔کرس گیل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر گانے ’پنجابی ڈیڈی‘ کی آڈیو جاری کی تھی اب گزشتہ روز انہوں نے گانے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور ایک مختصر ویڈیو بھی پیغام کے ساتھ شیئر کی۔

ویڈیو میں کرس گیل کو پنجابی انداز اپنائے گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس گیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا گانا ریلیز ہوگیا ہے، ویڈیو دیکھنے کیلئے میرے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں۔واضح رہے کہ کرس گیل میچز کے دوران بھی میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پسند بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :