رائے ونڈ ‘دیرینہ دشمنی پر سیکورٹی گارڈ قتل

پیر 27 ستمبر 2021 14:41

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) دیرینہ دشمنی پر سیکورٹی گارڈ قتل،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق سند رانڈسٹریل اسٹیٹ میں تعینات 24سالہ ندیم عباس ڈیوٹی پر جارہا تھا،کہ تبلیغی اجتماع روڈ پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق مقتول فیصل آباد کا رہائشی ہے اور گزشتہ ایک سال سے رائے ونڈ میں رہائش پذیر تھا اور سند ر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیکورٹی گارڈکی ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا ،مقتول کی قریبی رشتے داروں کیساتھ دشمنی چلی آرہی تھی جنہوں نے پیر کی صبح اسکو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا ۔پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔