دبئی میں لیڈنگ بیڈمنٹن چمپئین شپ 2021 کا انعقاد کیا گیا

چنار ونگ کی ٹیم نے GHK پراپرٹی کی ٹیم کو شکست دیکر ٹاٹئٹل آپنے نام کر دیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی شیخ المنصور ابراہیم المولہ تھے

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل پیر 27 ستمبر 2021 14:54

دبئی میں لیڈنگ بیڈمنٹن چمپئین شپ 2021 کا انعقاد کیا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق دبئ میں لیڈنگ بیٹمنٹن چمپئین شپ 2021 کا انعقاد  کیا گیا جسمیں دبئ کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا ،چنار ونگ ،  GHK پراٹی ، فلائ ہاک ، PAD  سپورٹس، باغ رائیڈر، جیو نیوز ، لیڈنگ نیوز، ندیم عبداللہ ،ایاز خان ، دادو شریف،عاصم برق کی ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ میں چنار ونگ کی ٹیم نے  GHK  پراپرٹی کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر چمپئین 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کیا مہمان خصوصی شیخ المنصور ابراہیم المولہ تھے مہمان خصوصی کا کہنا تھا ،کوڈ 19 کی پابندیوں کے بعد دبئ کی رونقیں پھر سے بحال ہونا شروع ہو گئ مجھے  بہت خوشی ہوئ کہ کرونا کے بعد حالات نارمل ہو رہے ہیں اس طرح کے ایونٹ سے کھیلوں کے فروغ میں اضافہ ہوتا یے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کے موقع ملتے ہیں ہیلتھ اینڈ فیٹنس کے لیے بھی اچھا اقدام یے انھوں نے لیڈنگ سپورٹس کی مینجمنٹ کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

دیگر مہمانوں میں RMKانڈسٹریز کے چئیرمین راجہ محمد خان، مصباح خان عامر رشید ،  فلائ ہاک گروپ کے اونر ، ساجد اقبال عباسی،  العرب ٹینٹ کے میجنگ ڈائرکٹر واجد کبیر ، ویٹل زون کے ایم ڈی حسن لطیف ، پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر اشفاق احمد، GHK پراٹی اور   GMگروپ کے چئیرمین غلام مجتبی اسد ،حماج گوندل ، پاک چنار ونگ کے صدر امجد کبیر ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئ ایجوکیشن کمیٹی کے ہیڈ دادو شریف ، نقاش ریاض ، ندیم عبداللہ ثاقب عباسی ، سمیت دیگر شامل تھے چمپئین شپ کھیلنے والی ٹیم نے کامیاب ایونٹ پر لیڈنگ مینجمنٹ کو مبارک دی
ٹورنامنٹ کا انعقاد لیڈنگ سپورٹس دبئ نے پاکستان ایسوسی کے کورٹ میں کیا
لیڈنگ سپورٹس ڈائکٹر راجہ اسد نے شائقین بیٹمن تمام ٹیموں کے پلئیر اور  مہمانوں خصوصی طور پر  سپانسر کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا۔