لالیگا میں بارسلونا اور اوساسونا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

پیر 27 ستمبر 2021 15:07

لالیگا میں بارسلونا اور اوساسونا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2021ء): ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے لیوانٹے اور اوساسونا نے مالوروکا کو شکست دے دی۔ کیمپ نو سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے لیوانٹے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی طرف سے ڈیپے، لیوک ڈی جانگ اور اینسو فتی نے ایک، ایک گول کیا۔ بارسلونا کی یہ لیگ میں تیسری کامیابی ہے۔ مالوروکا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوساسونا نے مالوروکا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ اوسوسونا کی طرف سے جوز اینجل، پریز اور زاوی مارٹنز نے ایک ایک گول کیا۔