یونان کے جزیرہ کریٹ میں 5.8 درجے شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک، شدت کے آفٹر شاکس ، پرانی عمارات منہدم

پیر 27 ستمبر 2021 16:19

یونان کے جزیرہ کریٹ میں 5.8 درجے شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک، شدت کے آفٹر ..
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2021ء) یونان کے جزیرہ کریٹ  میں 5.8 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک  اور 9 افراد زخمی ہو گئےجبکہ زلزلے کے بعد 4.5 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان  کے سرکاری ٹی وی ای آر ٹی نےنیشنل آبزرویٹری آف ایتھنزکے حوالے سے   بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے  پیر کی صبح  جزیرہ کریٹ کے دارالحکومت ہیراکلیون سے 23 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے  جس کے باعث جزیرہ کریٹ کا  علاقہ ارکلوچری   سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔

شہری تحفظ کے ادارے کے ترجمان سپیروس جارجیو نے بتایا کہ ارکلوچری میں چرچ منہدم ہو نے سے اس میں  کام  کرنے والا ایک شخص ہلاک  اور 9 افراد زخمی ہو گئے ۔زلزلے سے ارکلوچری اور جزیرہ کریٹ کے دارالحکومت  ہیراکلیون  کے قریبی دیہات میں  پرانی عمارات   منہدم  ہو گئیں۔ زلزلے کے  باعث  لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ  گھروں سے باہر نکل گئے۔

متعلقہ عنوان :