پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام پہلی قومی کانفرنس (کل) ہوگی

پیر 27 ستمبر 2021 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ’حکومت ِ پاکستان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور تعلیمی نظام ‘ کے موضوع پر پہلی دو روزہ قومی کانفرنس برائے تعلیم و تحقیق کی افتتاحی تقریب کل بروز ( منگل ) کو صبح10بجے ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم پنجاب راجا یاسر ہمایوں سرفراز، پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر، نامور مذہبی سکالرز، محققین ودیگر شرکت کریں گے۔