بین الصوبائی بوائز و گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا میلہ پشاورمیں سج گیا

وفاقی وزیر بین الصوبائی امور فہیمدہ مرزا نے چیمپئین شپ کا افتتاح کیا

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 27 ستمبر 2021 17:39

بین الصوبائی بوائز و گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا میلہ پشاورمیں سج گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) بین الصوبائی  انڈر 16اور17 بوائز و گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا میلہ قیوم سپورٹس کمپلیکس شپاور میں سج گیا وفاقی وزیر بین الصوبائی امور فہیمدہ مرزا نے چیمپئین شپ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پاکستان سپورٹس بورڈ، کرنل(ر) آصف زمان، ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد ،ڈائریکٹریس سپورٹس برائے خواتین رشیدہ غزنوی،ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضان ،ڈائریکٹر سپورٹس پشاوریونیورسٹی بحر کرم ،ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ،ایڈمن آفیسرشاہ فیصل کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں چیمپئین شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہیں افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے چیمپئین شپ شروع ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک نعمت کے اس نعمت کی قدر کریں، وفاقی حکومت نے رواں سال سپورٹس ائیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے  پورے سال کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، پورے پاکستان میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اتھیلکٹس چیمپئین شپ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے خیبرپختونخوا میں پورے پاکستان سے کھلاڑی اتھلیکٹس مقابلوں کے لیے آئے ہیں ،  کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے میرے کپتان کے نام سے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا گیا ہے ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لارہے ہیں، ویراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے میری ملاقات ہوئی جس میں انہوں بتایا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے بجٹ میں خطری رقم مختص کی گئی ہے اور کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کھلاڑیوں پر رقم خرچ کررہی ہے، کورونا سے کافی نقصان پہنچا کھیل کے میدان ویران ہوئے لیکن ان کھیل کے میدان آباد کررہے ہیں اور سکولوں سے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کررہے ہیں تمام صوبوں کی حکومتوں اور کھیلوں کے  وزرا سے درخواست ہے کہ سکولوں سے کھیلوں کا سلسلہ شروع کیا جائے وفاقی حکومت قومی سپورٹس پالیسی لیکر آرہی ہے سپورٹس پالیسی پر حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کریں گی اب مخالف تنظیموں کا سلسلہ ختم کرنا یوگا ابھی اولمپک گیمز ہوئیں نتائج سب کے سامنے ہیں ابھی کھیلوں کی بہتری کے لیے معمولات خود ہاتھ میں لیں گے ہمیں باہر سے ڈکٹیٹ نہ کیا جائیکھلاڑیوں کو پاکستان کے لیے کھیلنا چاہیے، خیبر پختنخواہ سے بلوچستان تک پاکستان کے جھنڈے تلے کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

،چیمپئین شپ کے پہلے روز منعقدہ مقابلوں کے نتائج کے مطابق اٹھ سو میٹر ریس میں خیبر پختونخوا کے وسیم خان نے گولڈ میڈل،پنجاب کے محمد آنیس نے سلور،پنجاب ہی کے محمد زمان  نے براوئنز میڈل  جبکہ خیبر پختونخوا کے یوسف خان نے چھوتی،آزاکشمیر کے عاقب نے پانچویں اور گلگت بلتستان کے عائن کریم چھٹی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے اسی طر ح گرلز کے آتھ سو میٹر ریس میں  پنجاب سے تعلق رکھنے والی زارہ طارق نے پہلی،پنجاب ہی کے ثنا فرمان نے دوسریِ سندھ کے مہم غضنفر نے تیسری، خیبر پختون نخوا کی مناہل نے چھوتی،سندھ کے عبیر ظفر نے پانچویں اور خیبر پختونخوا کے فیضا نے چھٹی پوزیشن جیت لی ۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ پیش کی اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔