الحمراء کا ورلڈ ٹورازم ڈے کے موقع پر ’’فنکار ہمارے‘‘ کا خصوصی شو پیش

معروف گلوکار انور رفیع کا موسیقی پروگرام’’ فنکار ہمارے ‘‘میں منفرد انداز میں گائیکی کا مظاہرہ

پیر 27 ستمبر 2021 18:45

الحمراء کا ورلڈ ٹورازم ڈے کے موقع پر ’’فنکار ہمارے‘‘ کا خصوصی شو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ہماری ثقافت،خوبصورت دلکش سرزمین ،ْسیاحت کے لئے نہایت ساز گار ہے،سیاحت کے فروغ میں الحمراء کا اہم کردار ہے،دُنیا بھر میں پاکستانی تہذیب و تمدن کا پرچار کر رہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اعجاز احمد منہاس نے موسیقی کے سلسلے ’’فنکار ہمارے‘‘ میں کیا۔

(جاری ہے)

انور رفیع نے ’’جانو سن ذرا‘‘،’’اپنا بنا کے دل لاکے‘‘،’’میری وفا میرے وعدے‘‘ و دیگر گیت پیش کئے اور اس موقع پر کہا کہ معیار ی آرٹ کی گہما گہمی الحمراء کی روایت رہی ہے۔ ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء میں فن اور فنکاروں کے چراغ جگمگاتے رہیں گے۔قبل ازاں فنکار ہمارے میں نامور گلوکار استاد حامد علی خان اور ترنم ناز پرفارم کر چکے ہیں۔ ’’فنکار ہمارے‘‘ الحمراء فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا،عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :