Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے ارباب غلام رحیم کی ملاقات ،اندرون سندھ کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال

پیر 27 ستمبر 2021 20:55

وزیراعظم عمران خان سے ارباب غلام رحیم کی ملاقات ،اندرون سندھ کے حوالے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے پیرکو وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں پی ٹی آئی کو آنے والے الیکشن میں مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی میں اندرون سندھ کے حوالے سے پیش رفت پر تبادل خیال کیا، انھوں نے عمران خان کو اندرون سندھ کے دورے سے اہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے بھی آگاہ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات