Live Updates

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکا روانہ

دورہ امریکا میں بلاول اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،قیام ایک ہفتے ہوگا ،ذرائع

پیر 27 ستمبر 2021 20:55

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکا روانہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا میں بلاول اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکا میں قیام سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی،تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں،مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانئے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات