میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہوں، گوہرخان

آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ہوں، اداکارہ

پیر 27 ستمبر 2021 21:50

میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہوں، گوہرخان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہیں۔بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر گوہر خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویریں شیئر کیں۔

(جاری ہے)

گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج! میں اپنا دن منارہی ہوں اور میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی رہی ہوں۔

‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’میں اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شٴْکر ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں والدین کی بہترین بیٹی بن سکوں اور خود پر اٴْنہیں فخر محسوس کروا سکوں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ہوں۔‘

متعلقہ عنوان :