شہبازشریف کاکنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شاندار کامیابی پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو زبردست خراج تحسین

پیر 27 ستمبر 2021 22:05

شہبازشریف کاکنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شاندار کامیابی پر پارٹی عہدیداروں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شاندار کامیابی پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو زبردست خراج تحسین کیا ہے ۔پیر کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارٹی کے مرکزی رہنما ملک ابرار کے گھر پہنچے ملک ابرار کی رہائش گاہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شاندار کامیابی پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ آپ نے اپنے اتحاد، ثابت قدمی اور محنت سے ہواؤں کا رخ موڑ دیا ہے،عوام نے اپنی رائے اور اعتماد کی سمت دکھا دی ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ عوام نے بتا دیا کہ پاکستان کو مشکلات سے صرف مسلم لیگ (ن) نکال سکتی ہے،ان شاء اللہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے، پیارے پاکستان اور عوام کو تکالیف سے نجات دلائیں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔