آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

پیر 27 ستمبر 2021 22:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،53مریض صحتیاب ہوئے ہیں،میرپور میں 2مریض کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں اور916افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسزمیں سی8کا تعلق مظفرآباد، 2کا پونچھ،4کا باغ،7کامیرپور،5کا بھمبر اور2کاکوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب تک301394افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34074افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،32606افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ737مریض زیر علاج ہیں737مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 138کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،163 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کی737مریضوں میں سی701مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ30مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔