بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع

تمام صوبوں کو ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کی طرح لیڈنگ رول ادا کرکے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا‘فہمیدہ مرزا اب سارا سال سپورٹس ہوگی، سپورٹس کے فروغ کے لئے تمام صوبوں کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا‘وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 27 ستمبر 2021 22:05

بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع
پشاور/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میںتمام صوبوں اور آزادکشمیر کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کو سلامی پیش کی، اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے پنجاب کے دستے کی قیادت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کی طرح لیڈنگ رول ادا کرکے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں، بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ پنجاب کے دستے کے ساتھ ہیں ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب سارا سال سپورٹس ہوگی، سپورٹس کے فروغ کے لئے تمام صوبوں کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا،افتتاحی تقریب میںڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈی جی سپورٹس کے پی اسفندیارخٹک، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسران طارق نذیر، محمد وحید بابر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ پشاور میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے پہلے روزایک سونے، دو چاندی اور ایک کانسی کاتمغہ جیت لیا، پنجاب کی زارا طارق نے 800میٹرر یس میں گولڈ میڈل ،ثناء فرمان نے 800 میٹر ریس میں چاندی کا میڈل،انیس نے 800میٹر ریس میں سلور میڈل اورزمان نے 800میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میڈلز جیتنے والے پنجاب کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو مبارکباددی، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گولڈ میڈل جیتنے والے پنجاب کے کھلاڑیوں کے لئے 10ہزار روپے،سلور میڈل جیتنے والوں کو 5ہزار روپے اور برانز میڈل جیتنے والوں کو 3ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔