ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ہی واحد سچے پاکستانی ہیں جن کے آبا اجداد نے لازوال قربانیاں دی ہیں،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان

پیر 27 ستمبر 2021 22:37

ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،ڈاکٹر خالد مقبول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سلسلہ ایام ہجرت کے آخری دن میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہاجر ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ہم ایسی نسبت کو ایسی ہجرت سے جوڑتے ہیں جس سے مسلمانوں کی تقویم وابستہ ہیں ہمیں ساری نسبتیں اور ایک نئے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہے ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہم ہی واحد سچے پاکستانی ہیں جن کے آبا اجداد نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے بزرگوں نے اس سرزمین پر قدم رکھا تو ہندستان سے پاکستان وجود میں آیا ڈاکٹر خالد مقبول نے مزید کہا کہ پاکستان بچانے کیلئے ہمارے آبا اجداد نے 20لاکھ سے زیادہ جانوں کی قربانیاں دی ہیں آج بھی ریڈ کراس میں ہمارے لوگ مقیم ہیں جنھوں نے پاکستان بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن ابھی تک بے یارو مددگار کیمپوں میں پریشان زندگیاں گزار رہے ہیں آج ہم ہجرت کے 3 ایام مکمل کر رہے ہیں لیکن اس کا تسلسل جاری رہے گا اپنی قومیت کا اظہار اور اپنے صوبے پر اقرار جاری رہے گاآج کی یہ شب اور ایام ہجرت کی گزری ہوئی شب آپ سب کو مبارک ہو۔