کے ایم سی فائر اینڈ کنزروینسی ٹیکس واٹر بورڈ کے ٹیکس کے ہمراہ ماضی کی طرح وصول کرے،سجن یونین

پیر 27 ستمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی اپنا فائر اینڈ کنزروینسی ٹیکس سندھ کونسل امپوزمیشن آف ٹیکسز رول 1979 کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے واٹر ٹیکس کے ہمراہ وصول کرکے عوام اعتراضات کا خاتمہ کرے کیونکہ یہ ٹیکس ملک کے سب سے بڑے بلدیاتی نظام 1979 کے نفاذ کے وقت سے ملک بھر میں وصول کیا جاتا رہا ہے۔

کراچی میں دو مرتبہ میئر عبدالستار افغانی، میئر ڈاکٹر فاروق ستار، سٹی ناظم نعمت اللہ خان، سٹی ناظم مصطفی کمال کے ادوار میں بھی کے ایم سی و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے وصول کیا ہے۔ جنوری 2009 تک واٹر بورڈ یہ ٹیکس وصول کرتا رہا ہے اس وقت کسی سیاسی جماعت نے ٹیکس وصولی پر اعتراض نہیں کیا لہٰذا بجلی کے بل کے بجائے واٹر بورڈ کے بل کے ساتھ ہی یہ ٹیکس وصول کیا جائے اور اسی طرح آکٹرائے میں روڈ، ریل ٹرانسپورٹ پر ڈیوز کے بجائے سی ڈیوز پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹیکس وصولکی کی حکومت سندھ اجازت دے کر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سابقہ مالی حیثیت کو بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سجن یونین کے ایم سی کی مالی حیثیت کی بہتری کیلئے ماضی کی طرح تعاون کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سجن یونین ادارے کی واحد یونین ہے کہ جو صرف میرٹ پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ کسی منافع بخش پوسٹ پر غیرقانونی ٹرانسفر پوسٹنگ پروموشن میں آج تک کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ اگر کسی ملازم، یونین یا آفیسر کے پاس اس قسم کا کوئی بھی ریکارڈ ہے تو منظرعام پر لائے ہم سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔