یورپ کی منفرد آزاد منش بستی، حشیش عام اور مشترکہ زندگی

DW ڈی ڈبلیو پیر 27 ستمبر 2021 20:20

یورپ کی منفرد آزاد منش بستی، حشیش عام اور مشترکہ زندگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2021ء) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں یہ ایک بہت ہی دلچسپ علاقہ ہے، جس کا نام کرسچیانیا ہے۔ یہ نیم خود مختار علاقہ روایتی طور اپنے آزاد طرز زندگی کی وجہ سے نہ صرف ڈنمارک بلکہ پوری یورپ میں مقبول ہے۔ اس کی شہرت اب یورپی براعظم سے نکل کر دوسرے براعظموں میں بھی پھیلتی جا رہی ہے۔

پٹڑی سے اتر جانے والی میٹرو ٹرین کو ’وہیل مچھلی‘ نے روک لیا

کورونا کی مریضہ اپنی ’موت، تدفین‘ کے نو دن بعد گھر لوٹ آئی

ہر وقت گالیاں دینے والے پانچ طوطوں نے چڑیا گھر انتظامیہ کو زچ کر دیا

چرس کی خرید و فروخت اور استعمال، ہپی طرز زندگی اور عجیب و غریب سیاسی نظریات کے حامل افراد اس محلے کی چند خصوصیات ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والوں اور کرسچیانیا کے رہائیشیوں کی کچھ خاص نہیں بنتی۔

بیالیس سالہ اولے لائیک کے بقول کرسچیانیا میں کمیونٹی کے طور پر رہنا اور چیزوں کی مشترکہ ملکیت کی سوچ چلتی ہے۔ "یہاں لوگ بس اپنی من مانی کرتے ہیں۔"

کرسچیانیا کی شروعات

کوئی پچاس سال قبل چھ دوستوں نے ایک سابقہ فوجی بیرک پر قبضہ کر لیا اور اسے 'فری اسٹیٹ‘ قرار دے دیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے یہ مقام ہپیز کا گڑھ بن گیا۔ وقت کے ساتھ اپنے منفرد طرز تعمیر، کھلے ماحول، چرس کے استعمال اور آزاد خیال لوگوں کی وجہ سے اس علاقے کی اپنی ہی ایک شناخت و ثقافت بن گئی۔

حکام کے ساتھ چار دہائیوں تک قانونی چارہ جوئی کے بعد سن 2012 میں کرسچیانیا کی قسمت کا فیصلہ ہوا۔ ڈینش حکومت نے چوراسی ایکڑ کی یہ پوری زمین ایک فاونڈیشن کو ساڑھے تیرہ ملین ڈالر میں فروخت کر دی۔

مذکورہ فاونڈیشن کرسچیانیا کے رہائیشیوں ہی کی قائم کردہ ہے۔

کوپن ہیگن کے اس 'نیم خود مختار‘ علاقے میں سات سو بالغ اور ڈیڑھ سو بچے رہائش پذیر ہیں۔ فاونڈیشن نے تمام مکانات کمیونٹی کے لوگوں کو کرائے پر دے رکھے ہیں۔

گو کہ اب وہاں بظاہر منشیات پر پابندی ہے اور علاقے میں ڈچ قوانین لاگو ہوتے ہیں، کرسچیانیا کے رہائشی اس کی منفرد ثقافت کی بقا اور تسلسل کے خواہش مند ہیں۔

آج ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے دل میں واقع کرسچیانیا دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ رہائشی مناسب قیمت کے عوض سیاحوں کو خصوصی ٹورز بھی کراتے ہیں۔ ریستوران، کیفے، کانسرٹ ہال اور مارکیٹیں، اب اس علاقے کی زینت ہیں۔

ع س / ع ح (اے پی)