Live Updates

وزیرِاعظم عمران خان سے کراچی میں علما کرام کے وفد کی ملاقات

پیر 27 ستمبر 2021 22:44

وزیرِاعظم عمران خان سے کراچی میں علما کرام کے وفد کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے پیر کاگورنر ہائوس کراچی میں علما کرام کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزرا علی زیدی، اسد عمر، گورنر عمران اسماعیل، قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ کی قیادت کی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

علما کرام نے وزیرِ اعظم کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ناموسِ رسالت، اسلامو فوبیا، ختمِ نبوت اور امتِ اسلامی کے اتحاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا. مزید وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی.اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرتی اصلاح کیلئے علما کرام کا خصوصی کردار ہی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علما کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات