Live Updates

ْآج کراچی کے اچھا دن تھا سندھ کی بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ میں نیو جوائننگ شروع ہوچکی ہے بہت جلد مزید بڑی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونگی،فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو

پیر 27 ستمبر 2021 22:46

ْآج کراچی کے اچھا دن تھا سندھ کی بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) آج کراچی کے اچھا دن تھا سندھ کی بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہیں۔ سندھ میں نیو جوائننگ شروع ہوچکی ہے بہت جلد مزید بڑی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے فوارہ چورنگی پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینیئر اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، ڈاکٹر سعید آفریدی، علی عزیز جی جی بھی موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا آج کا دن شہر کراچی کے لیے اچھا ثابت ہوا ہے۔آج ابر کرم بھی آیا اور خان صاحب بھی آئے ہیں۔ پاکستان کے سینیئر سیاستدان سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ نواز شریف کے فلسفے کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیئر سیاستدان سید ظفرعلی شاہ نوشہروفیروز سے تعلق ہے سابق وفاقی بھی رہے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔

سینیئر سیاستدان عبدالرحیم کاتیار، بئریسٹر مصطفی مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں تمام دوستوں کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا آج قومپرست رہنما جلال محمود شاہہ کی وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ارباب غلام رحیم ،امیر بخش بھٹو، لیاقت علی جتوئی،علما کرائم ، بوہری کمیونٹی کے سربراہ،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی و تنظیمی عہدیداروں سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ہے۔

سندھ میں نیو جوائننگ شروع ہوچکی ہیں بہت جلد بڑی شخصیات سندھ میں پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گی۔ پیپلزپارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے بڑی بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونگی۔ پی ٹی آئی سینیئر رہنما رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا اس شہر کو مسائل کا انبار بنادیا گیا تھا۔اب اس پر رحمت کے بادل آنا شروع ہوچکے ہیں۔ وعدوں کے وفا کے سلسلے میں کام جاری ہے۔

فائر برگیڈ کا تحفہ وزیراعظم نے کراچی کو دیا۔ سندھ حکومت کی وجہ سے وہ گاڑیاں ضایع ہورہی ہیں۔ گرین لائین کی بسیں بھی وزیراعظم نے کراچی کو دی۔دوبارہ نومبر میں وزیراعظم کراچی آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان خود گرین لائین میں سفر کریں گے۔کے سی آر الیکٹرک ٹرین ہوگی۔سندھ کی حکومت بے بس حکومت ہے۔صوبائی وزرا کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات