مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت عسکری پارک میں کراچی کی تاریخ سازعالمی تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس وعرس حضرت داتا علی ہجویریؓ

پروفیسر مفتی علامہ مظہر فرید، عالمی روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، پروفیسر عرفان محمود برق ودیگر علما کرام کاخطاب اسلام امن کا پرچم بلند اقلیتوں کو تحفظ دینے کے ساتھ گستاخ رسول کے خلاف ڈٹ جانے کا حکم دیتا مفتی مظہر فرید، سید محمد علی شاہ، کوکب نورانی ودیگر کا خطاب اقلیتوں اور ان کی عبادتگاہوں کا احترام کرتے ہیں مگر کسی میں یہ جرأت نہیں ہونی چاہیے کہ وخاتم النبیین کی شان میں گستاخی کرے

پیر 27 ستمبر 2021 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پروفیسر مفتی مظہر فرید نے کہا ہے کہ اسلام امن کا پرچم بلند اقلیتوں کو تحفظ دینے کے ساتھ گستاخ رسول کے خلاف ڈٹ جانے کا حکم دیتا ہے، اقلیتوں اور ان کی عبادتگاہوں کا احترام کرتے ہیں مگر کسی میں یہ جرأت نہیں ہونی چاہیے کہ وخاتم النبیین کی شان میں گستاخی کرے،مہنگائی برداشت کرسکتے ہے دیگر معاملات پر خاموش رہ سکتے ہیں نبی کریم ؐ اور صحابہ واہلبیت کی شان میں گستاخیوں پر ردعمل آنا فطری تقاضہ ہے،عاشق رسول مرنے کو تیار ہے مگر آقا کریم کی شان میں گستاخی سننے کو تیار نہیں یہ ہی کامل ایمان کی اساس اور بڑی علامت ہے،حکمران ریاست مدینہ طرز حکمرانی کا دعوی کرتے ہیں مگر ان کے قول وفعل میں تضاد ہے،اسمبلیوں میں اسلام وآئین کے خلاف بل پیش کئے جارہے ہیں عوام سب سمجھتے ہیں یہ کس کے اشاروں پر ہورہا ہے اسلام دشمن قوتوں کی کسی سازش کو علما ومشائخ اور ملک کے عوام کامیاب ہونے نہیں دینگے،دین اسلام ہمیں وطن سے محبت اور معاشرے کی بہتری وجرائم کو کچلنے کیلئے بنائے گئے قوانین پر عمل کا درس دیتا ہے،سرکار ؐ کی ناموس کے تحفظ کیلئے شہادت کا جام پینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت عسکری پارک میں منعقد عالمی تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس وعرس حضرت داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں عوام کا ہزاروں کی تعدا میں ٹھاٹھیں مارتا سمندرفضاں میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر،نعرہ رسالت یارسول اللہ سے گونج رہا تھا،40بائی60فٹ کا خوبصورت استیج بنایا گیا تھا جس پر علما کرام،ڈاکترز،پروفیسرز،دانشور اور ممتاز ثنا خواں رونق افروز تھے،اس موقع پر مرکز جامعہ نورالقرآن کے سرپرست اعلی روحانی مذہبی اسکالر پیر سید محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتھاد ویکجہتی کی طاقت سے ہی قادیانی فتنہ کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کیا جاسکتا ہے،حکومت قادیانیوں پر ملک کے آئین کے تحت لگائی گئی پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے قادیانیوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرئے،اس موقع پر انہوں نے عوام مین قرار داد پیش کی علامہ سعد رضوی سمیت اہلسنت کے قائدین کو فوری رہا کیا جائے جس کو ہزاروں عوام نے تاجدار ختم نبوت زندہ باد کا نعرہ لگاکر منظور کرلیاآئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا مگر بدقسمتی سے یہاں نظام مصطفیؐ کا نفاذ74سالوں میں نہیں ہوسکا،انہوں نے سنی تحریک کے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید محمد سلیم قادری نے ساری زندگی عشق محبت کی نشانی اعلی حضرت کے مشن پر گامزن رہے،ان کی دینی،قومی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع النور کی آمد آمد ہے،یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک سرکارؐکے یوم ولادت کی خوشی میں تاجر 12فیصد اشیا پر ڈسکانٹ کا اعلان کریں،شرکا سے نیت کرائی گئی کے ہر گھر میں ایک بچہ حافظ قرآن اور عالم دین ہو، شرکا کانفرنس سے عہد لیا گیا ہر عاشق رسول ختم نبوت کا کورس کرئے گا،انہوں نے کہا کہ ہر عاشق رسول اپنے اپنے حساب سے ایک فرد کو تحفہ پیش کرئے،ڈاکٹر غریبکی فیس معاف کریں اور امیر یتیم بچیوں کی شادی میں بھرپور حصہ لیں، عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی عشق ومحبت سے سرشار ہوکر ہی ریاست مدینہ طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،خاتم النبیین ؐ اللہ کے آخری نبی ہیں ان کے بعد جو بھی نبی ہونے کا دعوی کرئے وکذاب مرتد کافر ہے اسلامی شریعت اور ملک کے آائین کے تحت جھوٹے نبی کی سزا موت ہے،آئین وقانون گستاخ رسول کے خلاف کام کرینگے تو اس سے گستاخی رسول اور گستاخی صحابہ واہلبیت کا سلسلہ بند ہوجائیگا،اس موقع پر مجاہد تاجدار ختم نبوت پروفیسر عرفان محمود برق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی کائنات کے بدترین کافر ہیں انہیں کسی طور بھی عام اقلیت تسلیم نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کا کہ عالمی تاجدار ختم نبوت میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر حکمرانوں کی توجہ ختم نبوت کے تحفظ کی طرف مرکوز کرارہا ہے،ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،اس موقع پر کانفرنس میں علما کرام میں مفتی ڈاکٹر سید وقاص ہاشمی،علامہ اشرف گورمانی،پروفیسر علامی نور احمد شاھتاز،الحاج پیر گلشن الہی،PSTمحمد فہیم الدین شیخ،مفتی شہزاد رضا،مفتی نعیم المدنی،سید محمد جاوید باوا،محمد اقبال باوا،علامہ حامد رضا مہروی،سید عمیر شاہ اور ممتاز ثنا خواں الحاج حافظ طاہر قادری،حافظ احسن قادری ودیگر موجود تھے۔