Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ سے پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے وفد کی ملاقات،پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 27 ستمبر 2021 22:59

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے وفد نے سیکرٹری جنرل اسلم بھٹہ کی قیادت میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پی ٹی آئی وفد نے وزیر خارجہ کو لندن آمد پر خوش آمدید کہا۔تحریک انصاف برطانیہ کے عہدیداران نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکلوانے کیلئے، وزیر خارجہ کی بھرپور کاوشوں کو سراہا ۔پی ٹی آئی وفد کے اراکین نے کامیاب دورہ امریکہ پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،برطانیہ کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ میری برطانیہ کی فارن آفیئرز اور ڈیفنس کمیٹیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ،میں نے انہیں افغانستان کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تحریک انصاف برطانیہ کے وفد نے وزیر خارجہ کو پارٹی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات