کمپنیوں سے آن لائن خریداری کرنے والے غیر رجسٹرڈ افراد پر 2فیصد اضافی ٹیکس عائد

آن لائن کمپنی غیر رجسٹرڈ افراد سے کٹوتی کیا گیا سیلز ٹیکس جمع کرانے کی ذمہ دار ہوں گی

پیر 27 ستمبر 2021 23:17

کمپنیوں سے آن لائن خریداری کرنے والے غیر رجسٹرڈ افراد پر 2فیصد اضافی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) آن لائن کاروبارکوٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیاگیا جبکہ آن لائن کاروبار پر2فیصد اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمپنیوں کوغیر رجسٹرڈ افراد سے مال کی خریداری پر اضافی ٹیکس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آن لائن کاروبار کرنے والے غیر رجسٹرڈ افراد سے 2 فیصد اضافی سیلزٹیکس لیں گے۔ غیر رجسٹرڈ افراد جس کمپنی کے ذریعے کااروبارکریں گے وہ 2 فیصد ٹیکس کاٹے گی، آن لائن کمپنی غیر رجسٹرڈ افراد کا سیلز ٹیکس جمع کرانے کی ذمہ دار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :