Live Updates

"حکومتی اقدامات کی وجہ سے ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل بلند ترین سطح پر پہنچ گئی"

ہمارے دور حکومت میں یوٹیلٹی اسٹورز 100ارب روپےسےزائد کی سیل کرتاہےجوان کےدورحکومت میں صرف 10ارب روپے کی سیل کرتا تھاچونکہ ہم نے سبسڈی زیادہ دی جارہی ہےاورسیل بھی زیادہ ہورہی ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 27 ستمبر 2021 21:07

"حکومتی اقدامات کی وجہ سے ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل بلند ترین سطح ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2021ء) پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل بلند ترین سطح 100 ارب تک پہنچ گئی، ن لیگ کی حکومت میں یہی سیل 10 ارب ڈالر تھی، وفاقی وزیر حماد اظہر کا دعوی- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں یوٹیلٹی اسٹورز 100ارب روپےسےزائد کی سیل کرتاہےجوان کےدورحکومت میں صرف 10ارب روپے کی سیل کرتا تھاچونکہ ہم نے سبسڈی زیادہ دی جارہی ہےاورسیل بھی زیادہ ہورہی ہے۔

احساس پروگرام کےفنڈز ڈبل کیئے گئے ہیں۔صحت انصاف کارڈ،لنگر خانوں اورپناہ گاہوں کا جال بچھایاجارہا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کے بعد حکومت پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا دعویٰ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا۔

حماد اظہر کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران حکومت نے 3 ماہ میں عوام کو ٹیکس کی مد میں 400 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا۔ ن لیگ کے دوران پٹرول پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا جاتا تھا، جبکہ اب تحریک انصاف کی حکومت میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں پٹرول پر 50 فیصد سیلز ٹیکس عائد تھا، جو اب موجودہ حکومت 10 فیصد کی کم ترین سطح تک لے آئی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق اس وقت ملک میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کم ترین سطح پر ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اضافے کے باوجود خطے کے بیشتر ممالک سے اب بھی کم ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 ستمبر کو عوام پر پٹرول بم گرا دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات