وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ کیش پرائز محکمہ کھیل کو ریلیز

پیر 27 ستمبر 2021 23:29

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے میڈلسٹ کھلاڑیوں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2021 کے وننگ،رنراپ اور براونز میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ رقم محکمہ کھیل بلوچستان کو موصول سیکرٹری کھیل عمران گچکی کا کہناتھا کہ نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ رقم ایسوسی ایشن کے حوالے کیے جائیں گے،جو کھلاڑیوں کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کریگی،نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ویمن ونر پاکستان واپڈا رنراپ پاک آرمی،بوائز ونر سندھ اور رنراپ پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں سمیت ڈبل و سنگل بوائز و گرلز گولڈ میڈلسٹ کیلئے ایک لاکھ، سلور پچاس ہزارہ اور براونز میڈلسٹ کیلئے پچیس ہزار کیش پرائز کا اعلان کیاتھا۔