انٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر عرفان اکبر خان کی قیادت میں ٹیم نے ڈسپنسر عدیل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 28 ستمبر 2021 11:08

انٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر عرفان اکبر خان کی قیادت میں ٹیم نے ڈسپنسر ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2021ء) انٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر عرفان اکبر خان کی قیادت میں ٹیم نے ڈسپنسر عدیل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے رشوت میں لی گئی رقم بھی برآمد کرلی ہے ،تفصیل کے مطابق انٹی کرپشن ٹیم کی سرکل آفیسر عرفان اکبر خان کی نگرانی میں کامیاب کاروائی ۔محکمہ صحت کے رشوت خور ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزم سے رشوت میں لئے گئے 10 ہزار روپے برآمد ۔

(جاری ہے)

ملزم عدیل ڈسپنسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔محکمہ ھیلتھ میں تعنیات ڈسپنسر عدیل ایم ایل سی جاری کرنے کے لئے رشوت مانگ رہا تھا ۔اس موقع عرفان اکبر نے کہا کہ مدعی خلیل الرحمان کی درخواست پر ملزم کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔ملزم عدیل سے نشان زدہ 10 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ملزم پہلے بھی 5 ہزار روپے مدعی سے لے چکا ہے مزید مانگ رہا تھا۔ملزم عدیل ڈاکٹروں کے نام پر میڈیکل رزلٹ جاری کروانے کے نام پر رشوت وصول کرتا ہے۔رشوت خور ملازمین کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :