Live Updates

وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیرکاکردار ادا کررہے ہیں‘سردار حاجی غلام علی اصغر

منگل 28 ستمبر 2021 11:10

تحصیل ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی سردار حاجی غلام علی اصغر خان لاہڑی‘ ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار حسین گوندل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا اور مودی فاشسٹ کی ظلم و بربریت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیرکاکردار ادا کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کے کشمیریوں کا مقدمہ جرات اور بہادری سے لڑرہے ہیں، ہٹلر مودی بھارت اور مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے ، دنیا منافقانہ رویہ ترک کرے اور بھارت کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک مدبر اور ویڑن رکھنے والے لیڈر کے طور پر جراتمندانہ اور پراثر خطاب کیا جس کی پوری دنیا ستائش کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ترقی حکومتی ترجیح ہے حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات