ساھیوال ‘سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں بھکاریوں کی یلغار

منگل 28 ستمبر 2021 11:10

تحصیل ساھیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ساھیوال ‘سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں بھکاریوں کی یلغار، وارداتوں میں اضافہ،شیرخوار بچے گود میں اٹھاے خوبرو بھکارنیں نوجوانوں کو سرعام دعوت گناہ دینے لگیں، تحصیل اور ضلعی انتظامیہ گداگری ایکٹ پر عملدرامد سے قاصر اور بھکاریوں کی بھر مار سے شہری عاجز آگے‘ ذرائع کے مطابق گداگروں کے مختلف گروں شہر میں سرگرم ھیں جن میں مختلف عمر کے افراد اور بچوں سمیت خوبرو لڑکیاں بھی شامل ھیں جو شیرخوار بچوں کو گود میں اٹھاکر شہر کے مختلف بازاروں،اور چوک،چوراہوں میں بیٹھ کر شہریوں کو روک روک کر ان سے بھیک مانگتی ھیں اور بعض خود کو اپاہج ظاہر کر کے عوام کو لوٹ رھے ھیں جبکہ سرکاری سطح پر روک تھام کرنے کیلے کوی اقدامات نہیں اٹھاے جارھے شہریوں کا کہنا ھے کہ حکومت تمام بھکاریوں اور اپاہج افراد کا ڈیٹا لیکر ان لاہن کرے تاکہ اصل ضرورت مندوں کا بھی عوام کو علم ھوسکے