ریاض میں دو افراد دنبہ گاڑی میں ڈال کر لے اڑے

ْ سکیورٹی نگرانی کے ملوث افراد کا پتہ چلا لیا گیا،گرفتار شخص کے قبضے سے منشیات بھی برآمد

منگل 28 ستمبر 2021 11:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ریاض پولیس دنبے کی چوری کے وڈیو کلپ میں نظر آنے والے افراد میں سے ایک کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سڑک پر نصب کیمرے میں ریکارڈ شدہ وڈیو کے مطابق دو افراد نے ریاض میں ایک مقام سے دنبے کو ہانک کر اپنی گاڑی کے پچھلے حصے میں ڈالا اور پھر وہاں سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے ایک بیان میں واضح کیا کہ سکیورٹی نگرانی کے ملوث افراد کا پتہ چلا لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے شخص کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان خالد الکریدیس کے مطابق وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ دونوں افراد نے ایک دنبا چوری کر رہے ہیں اور پھر انہوں نے ایک غیر ملکی مقیم کو حملے کا نشانہ جس نے ان دونوں افراد کو ایسا کرنے سے روکا تھا۔ترجمان کے مطابق دونوں سعودی شہری عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔ گرفتار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جب کہ اس کے ساتھی کو پکڑنے کے لیے تلاش جاری ہے۔