حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے نزدیک جھڑپوں میںدواسرائیلی فوجی زخمی

مسلح فلسطینیوں نے بسوں کے قافلے کو گولہ بارود، پتھروں اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے ذریعے نشانہ بنایا،پولیس

منگل 28 ستمبر 2021 11:30

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) فلسطینی اراضی پر قابض اسرائیلی فوج کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں باڈر سکیورٹی فورس میں شامل 2 سپاہی زخمی ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر کے نزدیک پیش آیا۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مسلح فلسطینیوں نے بسوں کے ایک قافلے کو گولہ بارود، پتھروں اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے ذریعے نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

یہ قافلہ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کی جانب جا رہا تھا۔ ان بسوں میں تقریبا 500 یہودی آباد کار سوار تھے۔فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بیس سے زیادہ بسیں یہودی آباد کاروں کے لے کر یوسف علیہ السلام کے مزار کے احاطے میں داخل وئی تھیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کڑی نگرانی اور پہرہ جاری تھا۔ذرائع نے تصدیق کی کہ مقبرہ یوسف علیہ السلام کے اطراف کئی مقامات پر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران ربڑ کے ٹائر جلائے گئے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھرا ئوبھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :