پیارے انضی، لگتا ہے تمہارے پیارے دل کو نظرلگ گئی ہے: وسیم اکرم

بہت فکرہوئی کہ اتنے پیارے دل والے کو تکلیف ہوئی، پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو : وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 ستمبر 2021 11:42

پیارے انضی، لگتا ہے تمہارے پیارے دل کو نظرلگ گئی ہے: وسیم اکرم
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2021ء ) سابق کپتان وسیم اکرم نے دل کے عارضے میں مبتلا ساتھی کرکٹر انضمام الحق کے لیے فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم دل کے عارضے میں مبتلا ساتھی کرکٹرانضمام الحق کے لیے فکرمند ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 55 سالہ وسیم اکرم لکھتے ہیں کہ ’’پیارے انضی، تہمارا دل، اتنا پیارا دل، اس کو لگتا ہے نظرلگ گئی ہے، بہت فکرہوئی کہ اتنے پیارے دل والے کو تکلیف ہوئی، وسیم اکرم نے کہا کہ دعا ہے کہ تم ٹھیک ہوکر جلد اپنے پیارے دل سے ہم سب کواسی طرح خوش کروگے جیسا تم ہمیشہ کرتے ہو، پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو، جلد ملتے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق لاہورکے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں گزشتہ شب ہارٹ اٹیک کے بعد ان کی اینجوپلاسٹی ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق دل میں تکلیف محسوس ہونے پرانہیں فوری طورپر ہسپتال لایا گیا ہے، جہاں ان کی اینجوپلاسٹی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، ابھی فی الحال وہ خصوصی نگرانی ہیں۔ انضمام طعبیت میں بہتری محسوس کررہے ہیں، احباب نے ان کے لیے دعا کی اپیل ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد مکمل صحت دے۔