سندھ ہائی کورٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام پر برہم

جب غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہوتی ہیں تو حکام کے ہونٹ سلے ہوئے اور ہاتھ پائوں بندھے ہوتے ہیں، عدالت کے ریماکس

منگل 28 ستمبر 2021 12:08

سندھ ہائی کورٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام پر برہم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) کراچی میں غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہوتی ہیں تو حکام کے ہونٹ سلے ہوئے اور ہاتھ پائوں بندھے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ جب کیس عدالت پہنچ جاتا ہے تو اتھارٹی والے متحرک ہو جاتے ہیں۔ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر، انسپکٹر و دیگر حکام ملے ہوئے ہوتے ہیں، اگر ذمہ دار افسران کی معطلی اور برطرفی ہو تو آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔