این آئی سی وی ڈی کرپشن کیس، 3ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

نیب کی سفارش پر کیس میں ملوث حیدر اعوان، ڈاکٹر حمیداللہ ملک اور داور حسین کے نام ای سی ایل میں شامل کر لیے گئے

منگل 28 ستمبر 2021 12:08

این آئی سی وی ڈی کرپشن کیس، 3ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) این آئی سی وی ڈی میگا کرپشن کیس میں ملوث تین ملزمان کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈال دیئے گئے ہیں۔نیب کی سفارش پر کیس میں ملوث حیدر اعوان، ڈاکٹر حمیداللہ ملک اور داور حسین کے نام ای سی ایل میں شامل کر لیے گئے ہیں۔غیرقانونی بھرتیوں اور غیر قانونی ٹینڈرز کے کیسز میں ملوث ان تین افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش نیب نے کی تھی۔

(جاری ہے)

ان افراد کے خلاف نیب میں انکوائری بھی چل رہی ہے۔نیب نے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جو تاحال منظور نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ این آئی سی وی ڈی میگا کرپشن کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں بھی جاری ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر این آئی سی وی ڈی اور دیگر اسپتالوں کے بجٹ اور موازنہ 14 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔عدالتی حکم میں گورننگ باڈی این آئی سی وی ڈی کے معاملات کا از سر نو جائز لینے کا حکم بھی دیا۔