Live Updates

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 ستمبر 2021 12:03

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر 2021ء) : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صادق اورامین نہیں رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکہ کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سے چُھپائی تھی۔ عدالت میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے دہری شہریت کے باوجود 2007ء میں الیکشن لڑا تھا۔

مراد علی شاہ نے امریکہ کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سے چھپائی تھی جس کی بنا پر انہیں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مستقل نااہل قرار دیا جائے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مراد علی شاہ کا رشتہ دارکروڑوں کی کرپشن کرتا ہے اور کینیڈا بھاگ جاتا ہے، مراد علی شاہ کے بہنوئی کے بہنوئی کو نوازا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملیر میں اُن کی قانونی زمین پر غیرقانونی اقدام کیا گیا، یہ چوروں کی طرح آئے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خود کل کی کارروائی کی نگرانی کی، مراد علی شاہ کے کہنے پر کل زیور، فرنیچر اور سامان چوری کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات