یوٹیلٹی سٹور پر ایک ماہ میں چار بار اشیاکی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 28 ستمبر 2021 12:13

یوٹیلٹی سٹور پر ایک ماہ میں چار بار اشیاکی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) یوٹیلٹی سٹور پر ایک ماہ میں چار بار اشیاکی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان یوٹیلٹی سٹور پر ایک ماہ میں چار پر اشیاکی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سفید چنے کی قیمت میں اچانک 40روپے اضافے سے چنے 120سے 160تک پہنچ گئے ہیں،گھی،چینی ،کوکنگ آئل اور دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر اب برائے نام ریلیف رہ گیا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز کا بنیادی مقصد عام مارکیٹ سے سستی اشیافراہم کرنا ہے لیکن اب یوٹیلٹی سٹورز میں بھی عام مارکیٹ کے ریٹ کے برابر اشیامل رہی ہیں۔ گھی،چینی،سفید چنے کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔