تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ ‘مراسلہ جاری

ڈومیسٹک پروازوں پر 500،بین الاقوامی پروازوںپر4500روپے فی ٹکٹ ادا کرنا ہونگے

منگل 28 ستمبر 2021 12:14

تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز عملے کو ٹکٹس پر اب ایمبارکیشن چارجز دینا ہوں گے، ڈومیسٹک پروازوں پر 500روپے ایمبارکیشن فیس اداکرناہوگی جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر4500 روپے فی ٹکٹ پرادا کرنا ہوں گے۔سی اے اے نے ایمبارکیشن چارجز وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔