ائیرایمبولینس پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو لے کر بیرون ملک روانہ ہو گئی
ائیرایمبولینس کراچی ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل سے روانہ ہوئی، عمر شریف کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ائیر ایمبولینس میں موجود ہیں
سمیرا فقیرحسین منگل 28 ستمبر 2021 12:11
(جاری ہے)
اس موقع پر عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے۔
زریں عمر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، دو دن پہلے شوہرکو دل کا دورہ پڑا تھا، علاج کےلیےعمرشریف کی امریکہ منتقلی بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل دوپہر فلپائن سے کراچی پہنچی تھی۔ خیال رہے کہ اداکار و کامیڈین عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بُک کی گئی ائیرایمبولینس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔ شیڈول کے مطابق انہیں لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس نے اتوار کی رات 11 بجے کراچی پہنچنا تھا لیکن اتوار کو عمرشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے فوری روانگی مؤخر کی گئی تھی۔ گذشتہ روز ڈاکٹرزکی عمرشریف کو بلڈ پریشر کم ہونےکے باعث آئندہ 24گھنٹےسفرنہ کرنےکی تجویز دی تھی، اہلیہ عمرشریف نے بتایا تھا کہ گذشتہ روز بلڈ پریشر ڈراپ ہونے پر ڈاکٹرزنےسفرنہ کرنےکی ہدایت کی تھی۔ تاہم اب ائیر ایمبولینس عمر شریف کو لے کر امریکہ روانہ ہو گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.