داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب 52 کروڑ روپے جاری

منگل 28 ستمبر 2021 12:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10 ارب 52کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کےلئے21ارب 4کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔