انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے4ارب 31 کروڑ روپے جاری

منگل 28 ستمبر 2021 12:20

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے4ارب ..
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 ارب 31کروڑ31 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 9 ارب 36 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :