بینٹ پیری اور میومیر کیکمانووچ اے ٹی پی صوفیہ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 28 ستمبر 2021 12:30

بینٹ پیری اور میومیر کیکمانووچ اے ٹی پی صوفیہ اوپن کے پری کوارٹر فائنل ..
صوفیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) بینٹ پیری نے الجاندور ڈیوڈووچ فوکینا، میومیر کیکمانووچ نے ایڈرین اینڈریو اور گیانلوکا نے ایڈرین مانارینو کو ہرا کر اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اے ٹی پی کے زیراہتمام صوفیہ اوپن کے دلچسپ مقابلے بلغاریہ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں فرانس کے بینٹ پیری نے سپین کے الجاندور ڈیوڈووچ فوکینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 اور 5-7 سے ہرا کر اگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

سربیا کے میومیر کیکمانووچ نے بلغاریہ کے ایڈرین اینڈریو کے خلاف 6-7 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے گیانلوکا نے فرانس کے ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :