معروف امریکی گلوکار آر کیلی جنسی استحصال کے مقدمے میں قصور وارقرار

نیویارک کی ایک جیوری کا نو مختلف جرائم میں انہیں سزا دینے کا فیصلہ،اعلان اگلے سال متوقع ہے،رپورٹ

منگل 28 ستمبر 2021 12:55

معروف امریکی گلوکار آر کیلی جنسی استحصال کے مقدمے میں قصور وارقرار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) معروف امریکی گلوکار آر کیلی جنسی استحصال کے مقدمے میں قصور وار پائے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کی ایک جیوری نے نو مختلف جرائم میں انہیں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سزا کا اعلان مئی 2022 سے قبل متوقع نہیں ہے۔ انہیں کم از کم 10 برس سے لے کر عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہیں 2019 کے موسم گرما میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔ آر کیلی پر دیگر الزامات کے علاوہ نابالغ بچوں کے جنسی استحصال، اغوا اور رشوت دینے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :