چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.شاہدخاقان عباسی

ایل این جی کی مد میں ایک سال میں 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے‘ بدقسمتی سے سیاست میں نامناسب رو ش اختیار کی جارہی ہے.سابق وزیراعظم کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 ستمبر 2021 12:39

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون تبدیل کرنے کی کوشش ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 ستمبر ۔2021 ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. انہوں نے کہا موجودہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی اور چیئرمین نیب کو مشاورت سے تعینات کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کیاحکومت میں ہمت ہے قانون کی نفی کرکے چیئرمین نیب کوتوسیع دے.

انہوں نے کہاکہ حکومتی وزرا کہتے ہیں نیب ہم چلاتے ہیں انہوں نے کہا ایل این جی کی مد میں ایک سال میں 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے.

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہاکہ کیا ان معاملات کی تحقیقات کیلئے چیئر مین نیب کو مزید وقت چاہیئں انہوں نے کہاکہ کیا چیئرمین نیب کوتحقیقات کیلئے مزید 4 سال چاہئیں؟. شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ بدقسمتی سے سیاست میں نامناسب رو ش اختیار کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ جس پر الزام لگانا ہے مقدمہ درج کرائیں کسی کی زندگی سے نہ کھیلیں نون لیگی رہنما نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں10 دن رہتے ہیں لیکن حکومت نے تاحال مشاورت بھی شروع نہیں کی حکومت کی بد نیتی اس سے صاف ظاہر ہے.