سامان سے گولی برآمد ہونے پر بھارتی فوجی اہلکار سرینگر ائیر پورٹ پر گرفتار

منگل 28 ستمبر 2021 13:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیرمیں سرینگر ایئرپورٹ پر منگل کوایک بھارتی فوجی کو اس کے سامان سے گولی برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر ائیر پورٹ پر بھارتی فوج کی 17راج رائفلز کے حوالدار پون سنگھ کے سامان سے انساس رائفل کی گولی برآمد ہونے پر اسے گرفتار کیاگیا ہے۔بھارتی فوجی اہلکار شمالی کشمیر میں کپواڑہ کے علاقے فرکیان کی پہاڑی چوٹی پر تعینات ہے۔ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی کو پولیس چوکی ہمہامہ میں حراست میں رکھا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔