قصور،مولی کی اگیتی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کرلیں ، ماہرین زراعت

منگل 28 ستمبر 2021 14:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مولی کی اگیتی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کرلیں 'مولی کی اگیتی کاشت کے لئے بیج کی مقدار اگر فصل بذریعہ چوکا یا کیراکرنا مقصودہوتو تین سے چارکلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے اور اگر فصل بذریعہ چھٹہ کاشت مقصودہوتو چار سے پانچ کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اچھی کوالٹی کا صحتمند اور زیادہ روئیدگی والا بیج جوجڑی بوٹیوں سے پاک ہواستعمال کرناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بیج کو ہمیشہ پھپھوندی کش زہرلگاکر استعمال کیاجائے'چالیس دن والی مولی سیزن کی ترقی دادہ اقسام ہیں۔